نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 4 دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 30 نومبر 2015 13:03

نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)گیارہویں نیشنل وویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق گیارہویں نیشنل ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ 6 سے 8 دسمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس میں چاروں صوبے ‘ اسلام آباد ‘ فاٹا ‘ آرمی ‘ سوئی سدرن گیس اور واپڈا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا ‘آرمی‘سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں لاہور میں تربیت حاصل کررہی ہیں جبکہ باقی ٹیمیں اپنے اپنے شہروں میں تیاری کررہی ہیں ‘ ایونٹ میں شرکت کیلئے وہ 4 دسمبر کو لاہور کیلئے روانہ ہوں گی۔