بھارتی عوام نے حکومت کی جانب سے بنائے گئے نئے ٹوائلٹس کو استعمال کرنے کی بجائے ان پوجا شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 13:04

بھارتی عوام نے حکومت کی جانب سے بنائے گئے نئے ٹوائلٹس کو استعمال کرنے ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء): بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے ، بھارت کی مودی سرکار نے انتہا پسندی کے نام پر کرکٹ ، اداکاری اور دیگر سمیت ہر شعبے کو ہی اپنا نشانہ بنایا ہے . ہندو انتہا پسند جماعت اپنے ملک میں کسی مسلمان کو برداشت کرنے کی روادار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب مودی سرکار بھی کرکٹ کو لے کر پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور آئیں بائیں شائیں کرنے میں مصروف ہے .

مودی سرکار کے اس روشن بھارت کی کہانی تو محض اتنی سی ہے کہ جو حکومت اپنی عوام میں شعور نہیں لا سکتی وہ بھلا اور کیا کرے گی . بھارت میں منائے جانے والے ورلڈ ٹوائلٹ ڈ ے پر حکومت کی جانب سے کچھ ایسے علاقوں میں ٹوائلٹ بنائے گئے جہاں اس سے قبل ان کا نام و نشان نہیں تھا .

(جاری ہے)

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے میزبان نے بھارت کے اس چہرے کی جانب سب کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں نئے بنائے گئے ٹوائلٹس کو وہاں کی عوام نے استعمال کرنے کی بجائے ان کی بھی پوجا شروع کر دی ہے .

یہی نہیں بھارت کو ٹوائلٹ کی فراہمی کے حوالے سے بد ترین ملک ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے. اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں بھی ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں بتایا گیا کہ دیہی علاقوں میں بنائے جانے والے ٹوائلٹس کو لوگوں نے استعمال کرنے کی بجائے اس کی پوجا شروع کر دی ہے جو کہ جہالت کی انتہا ہے.