لوگوں کی اپنے بارے میں باتوں کی کوئی پروا نہیں کرتی‘اداکارہ متیرا
پیر 30 نومبر 2015 13:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) اداکارہ متیرا نے کہاہے کہ لوگوں کی اپنے بارے میں باتوں کی کوئی پروا نہیں کرتی ۔ ”تم ہی تو ہو“ میں چیلجنگ کردار کر رہی ہوں، سنگیتا کی ہدایتکاری میں کام کرکے خوشی ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران کیا۔ متیراکا کہنا تھا کہ فن کسی کی میراث نہیں اور نہ ہی کسی انسٹیٹیوٹ سے ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔
شوبز میں جتنے بھی نامور فنکار ، گلوکار ، موسیقار ، رائٹر، ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پرمقام بنایا۔ پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں ہے، اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یونیورسٹی لیول پر ایکٹنگ اور فلم میکنگ کوپڑھایا جانے لگا ہے۔(جاری ہے)
لیجنڈ فنکار ہی ہمارے لیے انسٹیٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں جن کی ایکٹنگ اور کام کو دیکھ کر رہنمائی لے رہے ہیں۔
گائیکی کے ساتھ ایکٹنگ کی طرف آنے کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا، کیونکہ گلوکاری کے دوران ہی اداکاری اور ماڈلنگ کی آفرز ہونے لگیں۔بھارتی پنجابی فلم ” ینگ ملنگ“ میں آئٹم سانگ ”لک چہ کرنٹ“ کیا ،اس کے بعد ہمایوں سعید کی ”میں ہوں شاہد آفریدی“ دوسری فلم تھی ۔زیرتکمیل فلم ”تم ہی تو ہو“ پہلا پروجیکٹ ہوگا ، جس میں باقاعدہ رول کر رہی ہوں۔
اس کا کریڈٹ سنگیتا کو دوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے اتنے اہم رول میں لیا ہے۔ متیرا نے کہا کہ اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتی ہوں کہ مجھے فلم انڈسٹری کی اتنی باصلاحیت ہدایتکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے کردار پر بھرپور محنت کر رہی ہوں کیونکہ یہ میرے لیے کسی چیلجنگ سے کم نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں متیرا نے کہا کہ ایکشن کا ری ایکشن ہوتا ہے آپ کسی کی عزت کریں گے تو وہ بھی آپ کو عزت دے گا۔ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا کہہ اور سوچ رہا ہے،میری توجہ صرف اپنے کام پر ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ معمر رانا کی بطور ڈائریکٹر فلم ”سکندر“ بھی سائن کی ہوئی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.