آسٹریلوی لیگ سپنرشین وارن کا سب سے بڑا سکینڈل منظرعام پرآگیا

پیر 30 نومبر 2015 13:20

آسٹریلوی لیگ سپنرشین وارن کا سب سے بڑا سکینڈل منظرعام پرآگیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر شین وارن کا سب سے بڑا سکینڈل منظر عام پر آ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے نام سے ایک فاؤنڈیشن (شین وارن فاؤنڈیشن)بنا رکھی تھی جو لوگوں سے چندہ لے کر بیمار بچوں کا علاج کرواتی تھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ فاؤنڈیشن لوگوں سے چندہ تو لیتی تھی مگر چندے میں حاصل کیے گئے ہر ڈالر سے صرف16سینٹ بیمار بچوں پر خرچ کیے جاتے تھے۔

باقی تمام رقم شین وارن اور ان کے اہلخانہ پر صرف ہو جاتی تھی۔ آسٹریلوی تحقیقاتی ادارہ ”کنزیومر افیئرز وکٹوریہ“ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔شین وارن فاؤنڈیشن کے فنڈز میں اس قدر بڑے پیمانے پر گھپلوں کے انکشاف پر آسٹریلیا میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ چندے سے حاصل کی گئی رقم سے فا?نڈیشن شین وارن کے والدین کو کرایہ بھی ادا کرتی رہی ہے جبکہ شین وارن کے بھائی کو اسی فاؤنڈیشن میں ایک ایگزیکٹو عہدے پر تعینات کرنے کے لیے 2لاکھ 10ہزار ڈالر (تقریباً 1کروڑ 60لاکھ روپے)خرچ کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کرکٹ میچوں، پوکر ٹورنامنٹس کے انعقاد اور عالی شان ضیافتوں پر بھی چندے کی رقم اڑائی جاتی رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ہائی پروفائل فاؤنڈیشن نے رضاکارانہ طور پر کبھی اپنی مالیاتی رپورٹس ظاہر نہیں کیں بلکہ ہمیشہ اپنے ریکارڈ کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی اور آسٹریلیا کے ادارے ”نیشنل چیرٹیز ریگولیٹر“کی رپورٹس کو بھی کبھی عوام کے سامنے نہیں آنے دیا۔

آسٹریلوی لیگ سپنرشین وارن کا سب سے بڑا سکینڈل منظرعام پرآگیا