فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘سنہری خان

پیر 30 نومبر 2015 13:31

فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘سنہری خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) فلم سٹار سنہری خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے ‘ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزیر ہے ۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

(جاری ہے)

30 نومبر۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو میں سنہری خان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لیے اب سب کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لیے جد و جہد کریں ‘پاکستانی فلمی ہدایتکار فلمیں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے ریلیز نہیں کر رہے ہیں جس سے فلموں کی نمائش میں طویل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹریڈ کے لیے اچھا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :