بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں لائی جا سکتی‘ ندیم

پیر 30 نومبر 2015 13:31

بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں لائی جا سکتی‘ چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار بن رہے ہیں۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ندیم نے کہا کہ جب سے پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع ہوئی ہے نہ صرف پاکستانی انڈسٹری مزید تباہ ہوئی بلکہ اب تو پاکستانی فلموں کو کوئی سینما دینے کیلئے تیار بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھارتی فلموں کی نمائش بند نہیں ہو گی پاکستانی انڈسٹری بہتر نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ عنوان :