کامونکے ‘علاقہ کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرینگے‘رانا محمد منعم خان

پیر 30 نومبر 2015 13:36

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)علاقہ کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرینگے، علاقہ کے لوگ اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے حلقہ کو خوبصورت اور خوشحال بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نو منتخب کونسلر رانا محمد معنم خاں،چودھری محمد یونس،سیٹھ جاوید شاہین،حاجی عامر ابراہیم،چودھری اشفاق احمد سرویا اور نومنتخب چیئرمین یونین کونسل سادھوکے چودھری گلفام ورک نے اپنے اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی حلقہ کے عوام کی کامیابی ہے اور انشاء اللہ عوام سے کئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حلقہ کو مثالی حلقہ بنائیں گے تا کہ آنے والی نسلیں ہمیں ہمارے کاموں سے پہچانے آج جس حلقہ کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہے انشاء اللہ تعالیٰ اس کو پہلے سے بہتر حلقہ بنائیں گے ۔