پاکستان کی عوام میاں برادراں اور اُن کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں‘محمد علی طور

پیر 30 نومبر 2015 13:36

تتلے عالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت اس بات کی امین ہے کہ پاکستان کی عوام میاں برادراں اور اُن کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تتلے عالی کی مشہور شخصیت محمد علی طور نے73 ucتتلے عالی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد کامیاب ہونے والے اُمیدواروں چوہدری محمد وارث چئرمین اور وائس چئرمین چوہدری محمد ارشد کھرل کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ عوام کو آپ سے بہت ساری اُمیدیں وابستہ ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ یونین کونسل تتلے عالی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے اور ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات اپنے دروازے کھلے رکھیں گے اور کبھی عوام کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے-

متعلقہ عنوان :