حکومت مہاجرین کشمیر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ‘طاہر کھوکھر

پیر 30 نومبر 2015 13:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء)آزادکشمیر اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرمحمد طاہر کھوکھرنے کہا کہ حکومت مہاجرین کشمیر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے مہاجرین کشمیر ابھی بھی پرانے بوسیدہ اور پھٹے ہوئے ٹینٹوں میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں شدید سردی میں مہاجرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے نہ ہی مہاجریں کو کالونیوں میں شفٹ کیا اور نہ ہی ان کی جگہ کا بندوبست ہر سال مہاجرین کو لولی پاپ دے کر چپ کروایا گیا ۔اب سردیوں نے مہاجرین کا جینا مہال کر دیا ہے سخت سردی میں پرانے بوسیدہ ٹینٹوں میں مہاجریں کا رہنا مشکل ہوگیا ہے ۔شدید سردی میں مہاجرین کے بچے بیمار رہنے لگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہاجرین کے مسائل حل ۔مہاجرین ہمارے بھائی ہیں انہوں نے کہا کہ مہاجرین کو کالونیوں میں شفٹ کیا جائے۔اور پرانے بوسیدہ ٹینٹون کی جگہ نئے ٹینٹ دئے جائیں تاکہ وہ اس شدید سردی سے محفوظ رہ سکیں۔