باغ‘ اپیکس کمیٹی کی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے محکمہ اموردنیہ کے کردار کی تعریف

پیر 30 نومبر 2015 13:45

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) اپیکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے محکمہ اموردنیہ کے کردار کی تعریف کی ہے کمیٹی کی جانب سے پلان پر عملدرآمد میں مثالی کردار ادا کرنے پر محکمہ کے آفیسران کی تعریفی اسناد جاری کی جائیں گی تفصیلات کیمطابق آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم جناب چوہدری عبد المجید کی زیرصدرات منعقد ہونے والے اپیکس کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں سید نظیر الحسن گیلانی سیکرٹری اموردنیہ اوقاف نے کیمٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ اموردنیہ نے ریکارڈ مدت میں آزاد جموں وکشمیر میں جملہ رجسٹرڈ مدارس ،جامع مساجد علما ،مشائخ اورحفاظ قراء کے مکمل کوائف مرتب ومدون کرنے کے علاوہ مظفرآباد ،راولاکوٹ اورمیرپور کے ڈویژنل ہیڈ کواٹرز پر تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کی ہیں جن میں علما ء کو قواعد وضوابط اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے ان کی ذمہ دایوں سے آگاہ کیا گیا ہے ان ورکشاپ میں متعلقہ ڈویژنزکے علماء کرام اورمشائخ عظام کی کثیر تعدا د کے علاوہ صدرریاست ،وزیر اوقاف اوردیگر حکومتی عمائدین بھی شریک ہوئے ہیں انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ محکمہ اموردنیہ کے تابع قائم تمام اداروں کی کارکردگی کو شفا ف بنیادوں پر کو منظم و منبظ کرنے کے لیے قواعد وضوابط کا اجرا عمل میں لایا گیا ہے اورپہلے سے لاگو قواعد وضوابط کو نیشنل ایکشن پلان سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ان میں ضروری ترامیم کی گئی ہیں مختلف مکاتب فکر اور مذہب میں اتحاد واتفاق کی فضا قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوش گوار واقع سے نپٹنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیزقیام کی گئی ہیں سیکرٹری اموردنیہ نے ایکشن کمیٹی کو بتایا کہ آزااد کشمیرمیں اسلامی نظریاتی کونسل ،علما ومشائخ کونسل تجویز القران ،ٹرسٹ نکاح رجسٹریشن سسٹم کے بحث علما ء کرام ومشائخ عظام حکومتی نظام کاحصہ ہیں اس لیے یہاں مختلف مسالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی مثالی فضاپائی جاتی ہے اور مسالکی یا مذہبی بنیادوں پر منافرت پھیلانے کی شکایات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اموردنیہ نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی سطح پر منعقد ہونے والے اجلاسوں میں بھی محکمہ اموردنیہ آزاد کشمیر کی اس کارکردگی کو سرایا جاتا ہے اوراس سے رہنمائی حاصل کی جاتی ہے ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ وزرا ء جی او سی مری میجر جنرل کلیم آصف سکوارڈن لیڈر ( ر) عابد علی چیف سیکرٹری اوردیگر اعلی سول و فوجی حکام بھی موجود تھے ۔