پاکستان سمیت دنیا بھر میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل

ماہ دسمبر میں بابری مسجد شہید،افغانستان پر فضائی حملوں کا آغاز،صدام حسین کوپھانسی،بینظیر قتل،نواز شریف کی جلاوطنی جیسے واقعات رونما ہوئے

پیر 30 نومبر 2015 13:45

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے اس مہینے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے اہم واقعات وقوع پذیر ہوئے۔دسمبر کے مہینے میں بھارت میں مسلمانوں کی عظیم یادگار بابری مسجد کو شہید کیا گیا جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔

ماہ دسمبر میں امریکہ نے افغانستان پر فضائی حملوں کا آغاز کیا۔عراق کے سابق صدر صدام حسین کو ماہ دسمبر میں پھانسی کی سزا دی گئی۔دسمبر2004ء میں سونامی طوفان آیا دسمبر کے مہینے میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں جبکہ ان کو دسمبر کے مہینے میں ہی شہید کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے صدر فاروق لغاری اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ ماہ دسمبر میں ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے تھے سقوط ڈھاکہ کا سانحہ بھی دسمبر کے مہینے میں ہوا جس سے مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا اس سانحہ نے کروڑوں محب وطن پاکستانیوں کو رلا کر رکھ دیا تھا۔

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اسی ماہ میں جلاوطنی اختیار کی جبکہ ان کی سالگرہ بھی دسمبر کے مہینے میں ہوتی ہے۔ دنیا بھر کی مسیحی برادری اپنا سب سے بڑا تہوار کرسمس بھی دسمبر کے مہینے میں مناتی ہے۔ایڈز اور معذوروں کا عالمی دن دسمبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں نافذ کردہ ایمر جنسی کا خاتمہ ہوا تھا ۔

معروف شاعر جوش ملیح آبادی ،راحت فتح علی ،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی پیدائش جبکہ معروف قوال عزیز میاں،حسین شہید سہروردی اور ادیب پطرس بخاری کی وفات ماہ دسمبر میں ہی ہوئی۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر بم دھماکہ ماہ دسمبر میں ہی ہوا۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،سابق وزیرداخلہ رحمان ملک ،معروف پاکستانی شاعر جون ایلیا،بھارتی اداکار دلیپ کمار،راج کپور،سونیا گاندھی کا یوم پیدائش ماہ دسمبر میں جبکہ اسی ماہ غلام اسحاق خان صدر منتخب ہوئے ۔

معروف شاعر کا یوم پیدائش جبکہ سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ بھی ماہ دسمبر میں ہوا۔معروف کرکٹرزسرفراز نواز، دانش کنیریا اور عمران نذیر کی سالگرہ اسی مہینے میں ہو گی۔آل انڈیا مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام ماہ دسمبر کو عمل میں آیا۔