پاکستان پیپلز پارٹی کا48واں یوم تاسیس30نومبر کو سادگی کے ساتھ منایا گیا

پیر 30 نومبر 2015 13:45

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا48واں یوم تاسیس30نومبر پیر کو سادگی کے ساتھ منایا گیااس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس سے پیپلز پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی تاریخ اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث پارٹی کا یوم تاسیس سادگی سے منانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا قیام 30نومبر1967ء کو عمل میں لایا گیا اس جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم رہے ہیں۔1970ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی دوسری بری جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔پاکستان پیپلز پارٹی اب تک چار مرتبہ اقتدار میں آئی ذوافقار علی بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم بنے جبکہ ان کی دختر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔اس وقت پیپلز پارٹی کی باگ ڈور چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :