مسلم لیگ ن نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ،رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری

پیر 30 نومبر 2015 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ۔تمواصلاتی نیٹ ورک کو ہم آہنگی اور بھائی چارے پر مبنی انسانی روابط اور قومی ترقی کا موثر زریعہ ہے ۔ اس نیٹ ورک سے دوریاں ختم ہوں گی اور دل قریب ہوں گے ، محبتیں بڑھیں گی، نفرتیں کم ہوں گی اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا،دوسروں کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے ہم سب کا ایجنڈا ملک کی ترقی ہونا چاہئے،گوجرہ ۔

شورکوٹ موٹر وے سیکشن 21 ارب کے بجائے 17 ارب روپے میں مکمل ہوگا، حکومت نے 3 منصوبوں میں 110 ارب روپے کی بچت کی،2018ء میں لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا،کراچی کی رونقیں اور روشنیاں بحال ہو رہی ہیں، بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے،ہزارہ موٹر وے منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے فیصل آباد ۔

(جاری ہے)

ملتان موٹر وے، فیصل آباد ۔

گوجرہ سیکشن پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور اب گوجرہ ۔ شورکوٹ سیکشن پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ اسے جلد مکمل کیا جا سکے۔ شورکوٹ سے خانیوال موٹر وے پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا اور اسے مختصر عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ موٹر وے کے دونوں اطراف حفاظتی باڑ بھی لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ۔

لاہور موٹر وے منصوبہ بھی پاکستان کا بڑا منصوبہ ہے، یہ چھ رویہ سڑک ہوگی جس سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی اور فاصلہ بھی کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، پچھلے 10 سال کے دوران لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کی مرمت کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔ اب ہم نے اس پر کام شروع کرا دیا ہے۔ فیصل آباد ۔ ملتان موٹر وے کی تعمیر سے ٹیکسٹائل اور زرعی مصنوعات باآسانی کراچی پہنچائی جا سکیں گی۔ موٹر ویز اور سڑکوں کے نیٹ ورک سے پاکستان ترقی کرے گا۔