Live Updates

وزیراعظم نواز شریف ہوں یا عمران خان کسی کو ووٹر سے رابطے سے کیسے روکا جا سکتا،خواجہ سعدرفیق

پیر 30 نومبر 2015 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) سعدرفیق بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ہوں یا عمران خان کسی کو ووٹر سے رابطے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟، الیکشن کمیشن ایسے قوانین نہ بنائے جو ٹوٹ جائیں،جماعت اسلامی کو ایک لبرل جماعت کے ساتھ اتحاد مبارک ہو، لوگ ریلیوں میں تماشہ دیکھنے تو آ جاتے ہیں لیکن ووٹ نہیں دیتے عوام صرف کام کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کام کرنا چاہتی ہے لیکن سیاسی یتیم اسے ایسا نہیں کرنے دینا چاہتے۔

(جاری ہے)

ہم نے انتخابی منشور میں عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کررہے ہیں اور انشا اللہ جب عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سرو خرو ہوں گے۔

اب تک ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) درست راستے پر گامزن ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو سیاسی آزادی کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور سراج الحق کو کراچی میں ریلی نکالنے سے روکنا مناسب نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق بارے نظر ثانی کرے۔

الیکشن کمیشن ایسے قوانین نہ بنائے جو ٹوٹ جائیں۔ نواز شریف ہوں یا عمران خان کسی کو ووٹرز سے رابطے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ایک لبرل جماعت کے ساتھ اتحاد مبارک ہو،جماعت اسلامی فیصلہ کر لے کہ وہ رائٹ ونگ کی جماعت ہے یا لبرل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ریلیوں میں تماشا دیکھنے تو آ جاتے ہیں لیکن ووٹ نہیں دیتے،عوام صرف کام کرنے والوں کو ووٹ دیتے ہیں اور جس کا ثبوت بلدیاتی انتخابات کے دو مراحل میں سامنے آ چکا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات