حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر مبنی ایک درخواست الیکشن ٹربیونل لاہور کو وصول ہوگئی

پیر 30 نومبر 2015 13:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر مبنی ایک درخواست الیکشن ٹربیونل لاہور کو وصول ہوگئی ہے جس پر سماعت آئندہ ہفتہ متوقع ہے یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھجی تھی سیکرٹری الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے الیکشن ٹربیونل کو بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں الزام عائد ہے کہ حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں فہرستوں میں ہیرپھیر کرکے دھاندلی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :