این چیپل نے ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلیے مزید اقدامات کو ناگزیر قرار دے دیا
پیر 30 نومبر 2015 13:56
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلیے مزید اقدامات کو ناگزیر قرار دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ سینئر فارمیٹ میں زیادہ تیزی لانا ہوگی۔ٹیسٹ میچز کو چار روز تک محدود کرنے کیلیے دیگر لوازمات پر عملدر آمد بھی ضروری ہے، ہر وینیو میں نائٹ ٹیسٹ کا انعقاد نہیں ہوسکتا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک ویب سائٹ کیلیے اپنے کالم میں کیا۔
چیپل کہتے ہیں کہ ایڈیلیڈ میں گلابی گیند کے ساتھ کھیلے جانے والے نائٹ ٹیسٹ کو بہت زیادہ سپورٹ حاصل ہوئی، بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے بھی اس کو اہم قدم قرار دیا۔ نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے ساتھ ایک بارپھر ٹیسٹ میچز کو پانچ کے بجائے چار روز تک محدود کرنے کی بھی تجاویز سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں، یہ ایک طرح سے ماضی کی جانب واپس لوٹنے کے مترادف ہے، کیری پیکر کی ورلڈ سیریز کے دوران 4 روز پر مشتمل سپر ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے مگر انھیں 9 کے بجائے7 گھنٹے فی دن محدود کیا گیا تھا، اب ایک بار پھر 4 روز تک ٹیسٹ کرکٹ کو محدود کرنے کی باتیں ہورہی ہیں مگراس کا تب تک فائدہ نہیں ہوگا جب تک پلیئرز اور آفیشلز خود گیم کو تیز رکھنے کی کوششیں جاری نہیں رکھیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.