پاکستان آرمی نے 35 ویں قومی باکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی

پیر 30 نومبر 2015 13:57

پاکستان آرمی نے 35 ویں قومی باکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان آرمی نے پینتیس ویں قومی باکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی، ائرفورس نے دوسری اور واپڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہونے والی چارروزہ چیمپیئن شپ آرمی کے باکسروں کی شاندار کارکردگی کے ساتھ اختتام پذیرہوئی۔

(جاری ہے)

آرمی کے جوان تین گولڈ ، دو سلور اورچار برونزمیڈلز کے ساتھ میڈلزٹیبل پرسرفہرست رہے۔

ائرفورس کی ٹیم تین گولڈ اورایک سلور میڈل کے ساتھ دوم پوزیشن حاصل کی۔ واپڈا کے باکسر دو گولڈ اور تین سلو میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایونٹ کے آخری روز اننچاس کلو گرام کیٹگری میں واپڈا کے محب باچہ نے آرمی کے حنین کو تین صفر سے شکست دی۔ باون کے جی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سید آصف نے نیوی کے محمد نثار کو دو ایک سے زیر کیا۔

متعلقہ عنوان :