چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف کپ محمد رحمان نے جیت لیا

پیر 30 نومبر 2015 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) رائل پام کنٹری کلب میں ہونے والا پانچواں چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف کپ رائل پام کنٹری کلب کے محمد رحمان نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تین روز سے جاری پانچویں چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف کپ کے آخری روز رائل پام کنٹری کلب کے محمد رحمان امیچور کیٹیگری میں فاتح قرار پائے جبکہ ڈی ایچ اے کے زوہیب آصف دوسرے نمر پر رہے۔ سینئر امیچور میں امیر خاور جب کہ قاسم علی رنر اپ رہے۔ اس موقع پر سینئر اور لیڈیز کی کیٹیگری میں مقابلے ہوئے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے فاتح قرار پانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔