باکسنگ: بالآخر کلیچکو کو مات ہو گئی، ٹائسن فیوری فاتح

پیر 30 نومبر 2015 13:59

ڈسلڈورف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)انتہائی کمزور پیدا ہونے والے برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے جوان ہو کر یوکرائنی ورلڈ چیمپئن کو شکست دے دی۔ یوکرائنی ورلڈ چیمپئن کلیچکو ساڑھے نو برس سے عالمی چیمپیئن چلے آ رہے تھے۔ جرمن شہر ڈسلڈورف کے فٹ بال اسٹیڈیم میں پچپن ہزار شائقین نے باکسنگ کی ورلڈ چیمپئن شپ کا میچ دیکھا۔

(جاری ہے)

اِس میچ میں ساڑھے نو برس سے ورلڈ چیمپئن شپ کا اعزاز رکھنے والے ولادیمیر کلیچکو کو برطانوی باکسر ٹائسن فیوری کے چیلنج کا سامنا تھا۔ میچ کے دوران یوکرائنی عالمی چیمپئن کلیچکو برطانوی باکسر فیوری کے تابڑ توڑ حملوں کا بھرپور جواب دینے سے قاصر رہے اور یوں وہ عالمی اعزاز سے محروم ہو گئے۔ کلیچکو اپنے اعزاز کے دفاع کی انتیسویں فائٹ کے لیے رنگ میں اترے تھے۔ وہ اپریل سن 2004 سے ناقابلِ شکست چلے آ رہے تھے۔ ورلڈ چیمپئن شپ کے میچ کے لیے مقرر کردہ تمام ججوں نے متفقہ طور پر اْن پر برطانوی باکسر کو غالب قرار دیا۔