پاکستان پیپلز پارٹی کا 48واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش وجذبے کے منایا گیا

پیر 30 نومبر 2015 14:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا 48واں یوم تاسیس پاکستان کے چاروں صوبوں کی طرح ریاست جموں وکشمیر میں بھی انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش وجذبے کے اس تجدید عہد سے منایا گیا جب تک ملک سے استحصال ،ناانصافی،غربت ،جہالت ، بے روزگاری کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ہم شہید بھٹو ازم شہید بے نظیر مشن کے لیے میدان عمل میں برسر پیکار رہیں گے ۔

پارٹی کے صدر ،وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، سیکرٹری جنرل ،وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی ہدایات پر آزاد کشمیر کے تمام ضلعی تحصیل سٹی مقامات پر یوم تاسیس کی پروقار تقریبات و اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔جن میں پارٹی کی مرکزی قیادت، وزراء کرام ،پی ایس ایف،پیپلز یوتھ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے عہدیدران کارکنان نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور کیک کاٹے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر پی پی پی آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر ،شوکت جاوید نے پارٹی کے بانی چےئرمین ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ان کی بہادر جرات مند بیٹی دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قومی عالمی خدمات اور بالخصوص مخلوق خداکی ترجمانی کے لیے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سورج چاند ستارے اپنی کرنیں بکھیرتے رہیں گے اس وقت تک پسے ہوئے طبقات کے لیے شہداء کے افکار ونظریات زندہ و تابندہ رہیں گے آج ایٹمی پاکستان ،مضبوط پاکستان ،جمہوریت کا استحکام ،دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی ،مقبوضہ کشمیر آزادی اور دنیا بھر میں پاکستان کا مضبوط کردار پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علیٰ جناح ، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ان کے ساتھیوں نے حکمت و دانش سے دو قومی نظریے کی بناء پر مملکت خداد پاکستان حاصل کیا جس کے بعد سامراجی قوتوں اور ان کے حاشیہ برداروں کی محلاتی سازشوں کا آغاز ہوگیا ۔جاگیرداروں ،سرمایہ داروں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر قومی و ملکی وقار سے کھلواڑ کیا اس کی وجہ سے غیر جمہوری قوتوں کو ذریعے عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کروایا گیا جس کی وجہ سے وطن عزیز کو ہیروئن کی لعنت ،کلاشنکوف کلچر، صوبائی تعصب،لسانی فسادات ،ذات پات کے ناسور کا سامنا کرنا پڑا اور ملک 50سال پیچھے کی طرف دھکیل دیا ۔

شوکت جاوید نے کہاقائد اعوام ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیاء الحق جیسے آمر کے طویل ترین مارشل لاء کا مقابلہ کیا پیپلز پارٹی کے سرفروش کارکنوں نے جیلیں کاٹیں کوڑے کھائے ملٹری کورٹس کاسامنا کیاجلاوطنی کی سزائیں بھگتیں لیکن ملک اور قوم کے لیے کسی ڈکٹیٹر کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر کٹوانے کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا ڈیڑھ کروڑ کشمیر ی عوام کی حق خودارادیت کے لیے بھٹو شہید نے معاہدہ تاشقند کے موقع پر وزارت خارجہ کو ٹھوکر مار کر تقسیم کشمیر کی سازش کو پاوں تلے روند دیا۔ اور پھر پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ۔محترمہ شہید نے بھی کشمیریوں کی دنیا بھر کے ایوانوں میں وکالت کی ۔او آئی سی میں مبصر کا درجہ دلوایا اور سفارتی جدوجہد کی ابتداء کی۔

شوکت جاوید نے کہا سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مسلہ کشمیر پر اسی تسلسل کو قائم رکھا جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جواں سال چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عملی سیاست کا آغاز کرتے ہوئے میں بیٹا ہوں بے نظیر کا بھٹو کا کشمیر کا لیں گے پورا کشمیر لیں گے جیسا سلوگن دے کر بھارتی ایوانوں بھونچال پیدا کردی اور اپنے شہید نانا اور شہید ماں کے علم بغاوت کو بلند رکھا ۔

اب بھی پیپلز پارٹی غلطیوں کوتاہیوں کے باوجود نہ صرف پاکستان ،آزاد کشمیرمیں بلکہ دنیا بھر کی مظلوم انسانیت کے لیے مضبوط سائبان ہے ۔وقتی حالات کے پیش نظر اپنے آپ کوچیمپئین ثابت کرنے والے لہو ورنگ داستان کے قریب سے بھی نہیں چھوسکے۔آزاد کشمیر میں بھی قائم پیپلز پارٹی کی حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں میڈیکل کالجز ،آئی ٹی وویمن اسلامی یونیورسٹیز ،کیڈٹ کالجز کے علاوہ تعلیمی و ہیلتھ پیکجز کے ذریعے پانچ سو کے لگ بھگ تعلیم و صحت کے اداروں کی اپ گریڈیشن و قیام ہزاروں کی تعداد میں روزگارفراہم کیا بلکہ سڑکوں کی تعمیر سمیت عوامی فلاح وبہود کے منصوبہ جات کو مکمل کیا جس کا مقصدشہدا کے عوام دوست فلسفے کو عملاً اجاگر کرکے سیاست کو تجارت کے بجائے عبادت کا درجہ دیا جاسکے-

متعلقہ عنوان :