سمارٹ فون کمپنی ’بلیک بیری‘ نے پاکستان میںآپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا
سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 14:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : اسمارٹ فون کمپنی ”بلیک بیری“ نے پاکستان میں اپنا آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے . پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رواں سال کے آغاز ہی میں بلیک بیری انٹر پرائز سروسز کو پاکستان میں بند کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس کی وجہ سکیورٹی وجوہات بتائی گئی تھیں. تاہم اس سے قبل کے پی ٹی اے کی جانب سے کوی باضابطہ اعلان کیا جاتا ، بلیک بیری نے خود ہی پاکستان میں اپنی سروسز ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے.
اسمارٹ فون کمپنی بلیک بیری کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) مارٹی بیئرڈ نے بھی پاکستان میںآپریشن ختم کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ”جولائی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ملک کے موبائل فون آپریٹرز کو مطلع کیا کہ بلیک بیری کے بی ای ایس سرورز کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر دسمبر سے ملک میں آپریٹ نہیں کرنے دیا جائے گا“۔(جاری ہے)
مارٹی بیئرڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ملک میں بلیک بیری انٹرپرائز سروس (بی ای ایس) کے تمام ٹریفک بشمول ای میلز اور بلیک بیری میسنجر میسجز کی نگرانی کرنے کی خواہاں تھی.
سی او او نے اپنے بیان میں بتایا کہ ”پاکستان کا مطالبہ پبلک سیفٹی کے لیے نہیں تھا. ضرورت پڑنے پر ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے میں خوشی خوشی تعاون بھی کر تے لیکن پاکستان کی نے ہمارے تمام بی ای ایس سرورز اور صارفین کی مکمل معلومات تک رسائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔مارٹی بئیرڈ نے کہا کہ ہم بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ہم اہنے صارفین کی معلومات اور ان کے ای میلز اور پیغامات تک کھُلی رسائی نہیں دے سکتے اور ایسا ہم نے اس سے قبل دنیا میں کہیں اور بھی نہیں کیا ہے.دوسری جانب ”بولو بھی“ کی ڈائریکٹر اور ڈیجیٹل رائٹس ایکٹوسٹ فریحہ عزیز نے اس سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بلیک بیری کے اس اقدام سے دیگر کمپنیاں بھی پاکستانی حکومت کی تعمیل کے سلسلے میں سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے ریڈار پر آگئی ہیں.
یاد رہے کہ جولائی میں پی ٹی اے نے جاری کیے گئے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ ” سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے تحفظات کے اظہارکے باعث موبی لنک، یوفون اور ٹیلی نار سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بی ای ایس صارفین کو 30 نومبر 2015ء سے ان کے کنکشنز کی بندش کے حوالے سے 90 دن کا نوٹس دے دیں“۔تاہم پی ٹی اے نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ میسنجر اور بلیک بیری انٹرنیٹ سروسز (بی آئی ایس) جیسی بلیک بیری سروسز جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بلیک بیری کے 4 سے 5 ہزار صارفین موجود ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.