قومی ائیرلائن نے فضائی میزبان کی عمر کی حد 60 سال کردی

پیر 30 نومبر 2015 14:18

قومی ائیرلائن نے فضائی میزبان کی عمر کی حد 60 سال کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) قومی ائیرلائنز کے مسافروں کی خدمت کریں گی اب بزرگ ائیرہوسٹس‘ پی آئی اے کے بڑوں کے عجب فیصلے غضب کہانی کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کو بھی بزرگوں کی عظمت کے احساس نے آں لیا ہے تاہم اس منفرد سروس کا یہ احساس بھی کچھ منفرد نوعیت کا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں پایا جانے والا عمومی تاثر تو یہ ہے کہ ائیرہوسٹس وہ اچھی لگتی ہے جو ہوشوخ و چنچل اور دبلی پتیلی لیکن پی آئی اے کی بات ہمیشہ انوکھی ہی ہوتی ہے۔ قومی ائیرلائن نے فضائی میزبان کی عمر کی حد 60 سال کردی ہے۔