بلوچستان، موسم سرد و خشک،قلات میں درجہ حرارت منفی ساڑھے 4ریکارڈ

پیر 30 نومبر 2015 14:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4اعشاریہ 5 درجے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ژوب میں 3،سبی 4،پنجگور اور بارکھان میں5 اور لسبیلہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف بالائی اور سرد علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، وادی کوئٹہ میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں کمی آئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت ایک ریکارڈ کیا گیا ہے، سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی، جہاں پارہ منفی 4 عشاریہ 5 تک گر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :