بھارت، ریلوے اسٹیشن پر مدد کے بہانے ملزمان نے خاتون مسافر کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پیر 30 نومبر 2015 14:30

بھوپال/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء ) بھارت میں خاتون کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،ا ریلوے اسٹیشن کے قریب مدد مانگنے پر ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے جیتوارا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ایک29 سالہ خاتون چترکوٹ سے میہر جانے کے لئے ٹرین میں سوار ہوئی تھی جو راستے میں جیتوارا اسٹیشن پر اتری اور ٹرین چھوٹ جانے کے بعد وہ دوسری ٹرین کا انتظار کر رہی تھی اسی وقت ملزمان نے اسے مدد کرنے کا جھانسہ دے کر اسکے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :