امریکی صدر کی پیرس آمد،بٹاکلاں کلب کا دورہ ، یادگار پر پھول رکھے ، کچھ دیرکیلئے خاموشی بھی اختیار کی

پیر 30 نومبر 2015 14:36

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء)امریکی صدر براک اوباما نے پیرس پہنچتے ہی بٹاکلاں کلب کا دورہ کیا اور یادگار پر پھول رکھے اور کچھ دیر کے لیے خاموشی بھی اختیار کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ماحولیاتیکانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا کے صدر براک اوباما پیرس پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھے بٹاکلان کلب گئے۔ انہوں نے 13نومبر کے دہشت گرد حملوں میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول رکھے اور کچھ دیر کے لیے خاموشی بھی اختیار کی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند بھی صدر اوباما کے ساتھ تھے۔اس سے پہلے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور چلی کے صدر مشل بیشلیٹ نے بھی بٹاکلان کلب کا دورہ کیا۔ یادگار پر پھول رکھے اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا، بھارت، چین ، پاکستان سمیت 140سے زیادہ ملکوں کے سربراہ پیرس میں جمع ہیں۔200سے زیادہ ملکوں کے ماہرین، نما ئندے اور اعلیٰ حکام بھی اس کانفرنس کا حصہ ہیں۔یہ سربراہ کانفرنس 11 دسمبر تک جاری رہے گی۔