سپریم کورٹ نے این اے ایک سو پچیس کے دس پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کے لئے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دائر درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔خواجہ سعد رفیق کے وکیل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے این اے ایک سو پچیس کی انتخابی دھاندلی کی سماعت کرنے والے ٹربیونل کے روبرو دس پولنگ سٹیشن کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی جسے ٹربیونل نے مسترد کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سو پچیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جبکہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کر دیا گیا ہے جس پر عدالت عظمی نے حکم امتناعی جار ی کر رکھا ہے۔جس پر عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دے کر مستر د کر دی۔