لاہور ہائیکورٹ نے گیس کے بلوں میں حالیہ چودہ فیصد اضافے پر جاری حکم امتناعی میں دو دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت،،اوگرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جکری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اوگرا نے قوانین کے برعکس عوامی سماعت کے بغیر از خود گیس کے بلوں میں چودہ فیصد اضافہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اوگرا کو قوانین کے برعکس از خود گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ چودہ فیصد اضافے کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی جس پر عدالت نے گیس کے بلوں میں حالیہ چودہ فیصد اضافے پر جاری حکم امتناعی میں دو دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت،،اوگرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جکری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :