یورپی یونین کا پناہ گزینوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ترکی کے ساتھ تین ارب ڈالر سے زائد کے ایک سمجھوتے پر اتفاق

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:42

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) یورپی یونین نے پناہ گزینوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ترکی کے ساتھ تین ارب ڈالر سے زائد کے ایک سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے۔ دنیا کے دیگر خطوں میں جنگ اور تنازعات کے باعث لاکھوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر ترکی کے راستے یورپ کا رخ کر رہے ہیں جس سے دونوں کو اس بحران کا سامنا ہے۔بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شریک ترکی اور یورپ کے عہدیداروں نے تین ارب 20 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج پر بات کی جس کا مقصد ترکی میں مقیم لاکھوں پناہ گزینوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ترکی کو امداد فراہم کرنا ہے۔

اس سال یورپ پہنچنے والے شامی پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد نے یونان اور بلغاریہ آنے کے لیے ترکی کا راستہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داوٴد اوغلو اور یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اس سمجھوتے میں ہماری مشترکہ سرحدوں پر معمول (کے نظام) کو بر وقت بحال کرنے کے لیے ایک واضح لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔ٹسک نے مزید کہا کہ ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت کے معاملے پر بات چیت کو "دوبارہ تیز" کیا جائے گا۔ 1997ء میں ترکی کو 28 ممالک پر مشتمل یورپی یونین میں شامل ہونے کا اہل قرار دیا گیا تھا اور اس سلسلے میں باضابطہ عمل کا آغاز 2005ء میں ہوا۔

متعلقہ عنوان :