سرگودھا،سردی کی شدت میں اضافہ،شہری و دیہی علاقوں میں دھند کا سلسلہ شروع

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء)سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی سرگودھا اور گردونواح میں دھند کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا جس سے موٹروے سمیت ہائی وے پر بھی گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی اس ضمن میں موٹروے پولیس‘ ٹریفک پولیس اور وارڈنز نے ڈرائیور حضرات سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بیک اور فرنٹ لائٹ کو چالو رکھنے کیساتھ ساتھ گاڑیوں پر ریفلیکٹر وغیرہ ضرور لگوائیں اور دھند وغیرہ علاقوں میں گاڑی کی رفتار آہستہ رکھنے کے ساتھ ساتھ مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔