حکومت پنجاب کا مشرف دور کے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی جگہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد مشرف دور میں جاری کیا جانیوالا لوکل آرڈیننس 2001ء لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ختم کرکے اس کی جگہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں تعینات ٹی ایم اوز کو فارغ کرکے ان کی جگہ چیف آفیسرز کو تعینات کیا جائیگا سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں لوکل آرڈیننس 2001ء کے تحت چیف آفیسرز کا عہدہ ختم کرکے ان کی جگہ ٹی ایم اوز کو تعینات کیا گیا تھا اب دوبارہ چیف آفیسرز کو تعینات کرنے کیلئے نیا آرڈیننس 2015ء میونسپلٹی سسٹم نافذ کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :