خشک موسم ،دھند پڑنے سے کنو کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) خشک موسم دھند پڑنے سے کنو کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق مالٹے کی فصل تقریباً پک کر تیار ہوچکی ہے تاہم بارش نہ ہونے کے باعث دھند اور پڑنے والی اوس کی وجہ سے کنو کی فصل پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت مالٹے کے کاشتکاروں کو خصوصی ریلیف دے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر بارش نہ ہوئی تو کنو کی فصل کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے جس سے کاشتکار مالی طور پر پریشان ہونگے۔

متعلقہ عنوان :