عوام کی محبت میری سیاسی زندگی کا سرمایہ ہے،مرزا الیاس بیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 14:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء)میرے پاس الفاظ نہیں ہے کہ میں آپ کا شکریہ ادا کرسکوں آپ نے مجھے جتنا پیار دیا وہ میری سیاسی زندگی کا سرمایہ ہے اہل حلقہ کی محبت مجھ پر قرض ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر جب بھی مجھے موقع ملا تو حلقہ کے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھونگا، ان خیالات کا اظہار نو منتخب چیئرمین مرزا الیاس بیگ‘ وائس چیئرمین راجہ عبدالرزاق کمبوہ نے عزیز پارک اور دیگر مقامات پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم سی 18 میں جو مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے وہ مسائل مقررہ مدت میں حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے میری ماؤں‘ بہنوں‘ بیٹیوں‘ بزرگوں‘ بھائیوں اور بچوں نے مجھے ریکارڈ ووٹ دیکر ثابت کیا ہے کہ عوام شرافت کی سیاست کو پسند کرتے ہیں میرا بھی ان سے وعدہ ہے کہ پانچ سال تک اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت خادم بن کرونگا میرے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں کسی کا کوئی مسئلہ ہو وہ بلا جھجک مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے۔