Live Updates

الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کے ناقص انتظامات؛ عمران خان 15 سے 20 منٹ تک موہڑہ پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹ ڈالنے کیلئے انتظار کرتے رہے

سیکورٹی کی ناقص صورت حال پر پارٹی کارکنوں نے حصار بنا کرچیئرمین تحریک انصاف کو سیکورٹی فراہم کی

پیر 30 نومبر 2015 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کے ناقص انتظامات کے باعث تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 15 سے 20 منٹ تک موہڑہ پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹ پول کرنے کے لئے انتظار کرتے رہے جبکہ سیکورٹی کی ناقص صورت حال پر پارٹی کارکنوں نے حصار بنا کر عمران خان کو سیکورٹی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل نمبر 23 کے گورنمنٹ بوائز سکول نمبر 4 موہڑہ ایوب پولنگ اسٹیشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ووٹ پول کرنے کے لئے پہنچے تو وہاں پر سکول کے دروازے بند کر کے الیکشن کمیشن کا عملہ اور انتظامیہ کے درمیان کہرام برپا تھا جس کی وجہ سے عمران خان 15 سے 20 منٹ تک پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹ کاسٹ کرنے کا انتظار کرتے رہے اس دوران عمران خان کی سیکورٹی کے لئے بھی کوئی خاص انتظام انتظامیہ کی جانب سے نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عمران خان کے کارکنوں نے ان کی سیکورٹی کی خدمات سرانجام دیں جس سے عمران خان کو کافی دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات