بلیک بیری کا پاکستان میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان

پیر 30 نومبر 2015 14:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے 30 نومبر کے بعد سے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر مارٹی بیئرڈ نے اپنے بیان میں اس کی تصدیق کی۔بلیک بیری کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق کمپنی اس مارکیٹ سے بے دخل ہورہی ہے، کیونکہ پاکستان میں ہماری موجودگی، ہمارے صارفین کی رازداری کے تحفظ سے ہماری وابستگی پر اعتراض پیدا کرسکتی ہے

متعلقہ عنوان :