پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایک ارب 61 کروڑ روپے کی نادہندہ قرار

پیر 30 نومبر 2015 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) قرضہ جات واپس نہ کرنے پر پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایک ارب 61 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر قرار دے دی گئی ہے ۔ اس حقیقت کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 2014 میں کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پنجاب نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کے لئے ایک ارب 61 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کیا تھا۔ سکیم مکمل ہونے کے باوجود بھی پنجاب نے یہ قرضہ واپس نہیں کیا ۔ آڈٹ حکام نے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی ہے کہ وہ قرضہ ادا کرنے بارے ہنگامی اقدامات کئے جائیں اور وزارت کے اندر مالی ڈسپلن قائم کریں ۔

متعلقہ عنوان :