حسن طارق رحیم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

پیر 30 نومبر 2015 15:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) حسن طارق رحیم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیاحسن طارق رحیم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں میں عقیل خان اور خواتین میں سارہ محبوب نے کامیابی حاصل کرلی۔ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کے انعقاد اور حکومتی توجہ سے کھیل کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہونے والے حسن طارق رحیم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں واپڈا کے عقیل خان نے واپڈا ہی کے محمد عابد کو شکست دے کر مردوں جبکہ سارہ محبوب نے واپڈاکی ردا خالد کو شکست دے کرخواتین کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں واپڈا کے عقیل خان اور محمد عابد نے یاسر خان اور شہزاد احمد کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کے سپانسر عارف سعید کا کہنا ہے کہ حسن طارق رحیم ان کے دوست اور ٹینس سے لگاوٴ رکھنے والے شخص تھے اور وہ اْن کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے یہ ٹورنامنٹ کراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :