159 کے جواب میں اومانی ٹیم 132 پر ڈھیر افغانستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری

پیر 30 نومبر 2015 15:08

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) افغانستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں اومان کو 27 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ گزشتہ روز شیخ زشید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عثمان غنی نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اومان کی جانب سے مہران خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اومان کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عدنان الیاس 34اور سلمان احمد 27رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے سید شیرزادے نے تین جبکہ یامینا حمد زئی، روخان اور سمیع اللہ شنواری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں