بھارتی فٹبالر ادیتی چوہان کی انگلینڈ سے بے دخلی کا امکان

پیر 30 نومبر 2015 15:10

بھارتی فٹبالر ادیتی چوہان کی انگلینڈ سے بے دخلی کا امکان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) بھارتی فٹ بالر ادیتی چوہان کو انگلینڈ سے بے دخل کرنے کا امکان ہے۔ وہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ لیڈیز کی بطور گول کیپر نمائندگی کرتی ہیں مگر انہوں نے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق اپنے ویزے کی تجدید نہیں کرائی۔

(جاری ہے)

وہ تعلیمی ویزے پر ماسٹرز ڈگری مکمل کرنے کیلئے انگلینڈ گئیں جہاں تیسر ے درجے کے کلب سے معاہدہ کر لیا مگر انہیں میچز کھیلنے کیلئے ورکنگ ویزا لینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :