انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ‘ عبد القادر

پیر 30 نومبر 2015 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر اور مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے ،محمد عرفان کو ٹی 20 میں نہ کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے، سیریز ہارنے کی وجہ بیٹنگ لائن میں تبدیلی تھا ایک انٹرویو میں عبدالقادر نے کہاکہ پاکستان انگلینڈ سے مضبوط ہے مگر مینجمنٹ نے اسے صحیح طور پر استعمال نہیں کیاانہوں نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر میں عمر اکمل اور زوہیب احمد کو لیٹ بھیجوانا سمجھ سے بالاتر ہے، دونوں کھلاڑی تجربہ کار ہیں انہیں اوپر بھیجنا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

عبدالقادر نے کہا کہ قومی ٹی 20 مضبوط ٹیم تھی، مسلسل دو میچوں میں شکست ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عرفان ٹی 20 کا بہترین کھلاڑ ی ہے انہیں کھیلانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے تاکہ ہماری عزت بچ سکے۔