گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سوہاوہ میں پرنسپل کی ذاتی کاوش سے بچیوں کے لئے سائنس کارواں نمائش کا اہتمام

پیر 30 نومبر 2015 15:13

جہلم ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سوہاوہ میں پرنسپل کی ذاتی کاوش بچیوں کے لئے سائنس کارواں نمائش کا اہتمام 7 روز نمائش میں بچیوں کو نصاب کے متعلق ورکنگ ماڈل ،سائنسی فلمیں اور پلانیٹریم کے ذریعے فلکیات کے بارے میں تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سوہاوہ کی پرنسپل مسز شہناز ظہور چھٹہ کی ذاتی کاوشوں سے پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام 7 روزہ سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول ہذاکی بچیوں سمیت پرائیوٹ سکول کے بچوں اور بچیوں کو نصاب کے متعلق ورکنگ ماڈل ،سائنسی فلمز اور پلانٹیریم کے ذریعے فلکیات کے بارے میں تربیت دی گئی سائنسی نمائش میں طالبات کے علاوہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا بھی اہتما م کیا گیا۔