دینہ اورسوہاوہ میں مضر صحت گوشت سر عام فروخت

پیر 30 نومبر 2015 15:15

جہلم ۔ 30 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 نومبر۔2015ء) دینہ اورسوہاوہ میں مضر صحت گوشت کی سر عام فروخت جاری ہے ،مذبحہ خانہ آورہ کتوں کی آمجگاہ بن گیا ،جبکہ محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت سے شہری پانی ملا مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دینہ اورسوہاوہ میں مذبحہ خانہ آوارہ کتوں کی آمجگاہ بننے کے بعد قصاب مافیا بھی آزاد ہو گیا پانی ملا مضر صحت گوشت کی سرعام فروخت سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جبکہ محکمہ صحت کی غفلت سے لاغر اور بیمار جانوروں کو گلی محلوں میں ہی ذبح کیا جاتا ہے ۔ محکمہ صحت کے متعلقہ ذمہ داران نے قصاب مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔اہلیان دینہ اورسوہاوہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔