Live Updates

خان صاحب اگر آپ کو ہی بیلٹ پیپر فولڈ کرنا نہیں آتا توقوم کا کیا بنے گا؟

دوران پولنگ عمران خان کے ساتھ کھڑے شخص کاتبصرہ

پیر 30 نومبر 2015 15:19

خان صاحب اگر آپ کو ہی بیلٹ پیپر فولڈ کرنا نہیں آتا توقوم کا کیا بنے گا؟

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ووٹ ڈالتے وقت بیلٹ پیپر کومناسب طریقے سے فولڈ نہ کر سکے،ساتھ کھڑے شہری نے تبصرہ کیا کہ خان صاحب اگر آپ کو ہی بیلٹ پیپر فولڈ کرنا نہیں آتا توقوم کا کیا بنے گا؟۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے یونین کونسل نمبر 23 بنی گالہ کے وارڈ نمبر 4ماڈل سکول فار بوائزمیں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،عمران خان بیلٹ پیپر پر ٹھپہ لگانے کے بعد بیلٹ پیپر کو مناسب طریقے سے تہہ نہ کر پائے ، جس پر ساتھ ہی کھڑے ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ خان صاحب اگر آپ یہ کریں گے تو قوم کا کیا بنے گا۔

بعد ازاں عمران خان نے اس شخص کی مدد سے بیلٹ پیپر کو مناسب انداز سے لپیٹا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :