آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث چار ملزموں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کر دیئے

پیر 30 نومبر 2015 15:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث چار ملزموں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کر دیئے ہیں ، ملزم پشاور میں آرمی پبلک سکول میں ہونے والے حملے میں ملوث تھے ، اس سانحے میں سو سے زائد معصوم بچے شہید ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

سزا پانے والے مجرموں میں مولوی عبدالسلام ولد شمسی ، مجیب الرحمان ، سبیل عرف یحییٰ ، حجرت علی ولد اول باز خان کے نام شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔