لاہور ‘ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 15:32

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ناکہ لگا کر رات گئے شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکو نے بلال نامی شہری سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھینا تو اس نے ون فائیو پر کال کر دی رات کے گشت پر موجود پولیس اہلکاروں نے ڈاکووں کا پیچھا کیا جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں ایک نا معلوم ڈاکو زخمی ہو گیا اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جب کہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا تاہم ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی ، ڈاکو سے دو پسٹل 50 گولیاں اور ایک بیگ برامد ہوا ہے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :