جائیدادکا تنازع‘مخالفین نے دھان کی فصل چرالی‘زمین پر قبضے کی کوشش‘مقدمہ درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 15:33

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء)جائیداد کی تقسیم کے تنازعہ پر ملزمان دھان کی فصل چوری کرکے لے گئے جبکہ زمین پرقبضہ کی کوشش بھی کی گئی،بتایا گیاہے کہ نواحی موضع جبوکی کے رہائشی منورحسین کا اپنے حقیقی بھائی سجاد سے جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ چلاآرہاتھاکہ گزشتہ روز سجاد نے اپنے ساتھیوں ریاست علی ،لیاقت علی ،جاوید اقبال ،پرویز ،عمران ،عرفان ،شہزاداحمد،شہباز احمد،محمدادریس کے ہمراہ مل کر کھیتوں میں ہزاروں مالیت کی کاشتہ دس من مونجی چوری کرکے لے گئے اور زمینوں میں ٹریکڑ چلاکر ناجائز قبضہ کی کوشش بھی کی جسے اراضی مالک نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنادیا واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔