Live Updates

سیالکوٹ : میں‌ پاکستان کی تقدیر بدلنے نکلا ہوں، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ، میں کبھی اپنی عوام کو تنہا نہیں‌چھوڑوں گا، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا ریلی سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 15:39

سیالکوٹ : میں‌ پاکستان کی تقدیر بدلنے نکلا ہوں، تحریک انصاف پاکستان ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : سیالکوٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے جنون کا کوئی توڑ نہیں ، اس جنون کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا. انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی عوام نے اپنے مسائل کا حل خود نکالا، اپنی سڑکیں اور ائیر پورٹ بنائے. آپ کو تو حکومت کی ضرورت ہی نہیں. عمران خان نے کہا کہ عوام اپنے مستقبل کا سوچیں.

پاکستان میں کرپٹ مافیا حاوی ہے ، حکومت نے دو سال میں اٹھارہ ارب ڈالر کے قرضے لیے. جس سے پاکستان کا ہر شہری مزید مقروض ہو گیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نظام میرٹ کو اوپر نہیں آنے دیتا. خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے نکلا ہوں، میں اپنی قوم کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ہار نہیں مانی ، کشکول توڑنے کا وعدہ کرنے والوں نے ریکارڈ قرضے لیے .

عمران خان نے کہا کہ عوام کو معلوم ہونا چاہئیے کہ الیکشن کے نام پر ڈرامہ ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ن لیگ جیت گئی ، اس بات کی سمجھ نہیں آئی. حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنے ایمپائر کے بغیر میچ نہیں کھیلتے تو الیکشن شفاف کیسے ہونے دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات