فلمسٹار عامر خان کو تھپڑ مارنے کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 15:46

فلمسٹار عامر خان کو تھپڑ مارنے کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : بھارتی فلمسٹار عامر خان کے چاہنے والے بھی اب کھُل کر میدان میں آ گئے ہیں.

(جاری ہے)

فلمسٹار عامر خان کے لیے ہندو انتہا پسندوں نے ایک ویب سائٹ بنائی جس پر عامر خان کی تصاویر کو تھپڑ مارے جا رہے تھے لیکن عامر خان کے چاہنے والوں نے میدان میں آ کر اسی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا اور تھپڑ کو پیار سے بدل دیا . عامر خان کے پرستاروں نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے چند ہی منٹوں میں عامر خان کو تھپڑ مارنے والی ویب سائٹ کو پیار کرنے والی ویب سائٹ میں تبدیل کر دیا.

متعلقہ عنوان :