اسلام آباد: ڈاکٹر اعجاز رحمان نے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2015 15:55

اسلام آباد: ڈاکٹر اعجاز رحمان نے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 نومبر 2015 ء) : ڈاکٹر اعجاز رحمان نے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا . ڈاکٹر اعجاز رحمان ریحام خان کے سابق شوہر ہیں.

(جاری ہے)

جنہوں نے تین صفحات پر مشتمل ہرجانے کا نوٹس ریحام خان کو بھجوایا جس کا متن ہے کہ ریحام خان کی جانب سے عائد الزامات سے ڈاکٹر اعجاز رحمان کی شہرت پر اثر پڑا ہے لہٰذا ریحام خان ہرجانے کی ادائیگی کے ساتھ تحریری معافی بھی مانگیں ، نوٹس میں مزید کہاگیا کہ اگر ریحام خان نے پندرہ دنوں کے اندر ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کر کے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جائے گا.