حکومت نے کشمیر کے بارے میں نئی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا

پیر 30 نومبر 2015 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) حکومت نے کشمیر کے بارے میں نئی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نوازشریف غیرملکی دورے سے واپسی کے بعد کشمیر پالیسی پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے نئی پالیسی مرتب کرلی اور اس حوالے سے اہم نوعیت کے لوگوں سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر پالیسی کو مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی جسکے بعد وزیراعظم پالیسی کی منظوری دینگے۔رپورٹ لے مطابق مطابق پالیسی کی منظوری کے بعد وزیراعظم اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے جس کے بعد پالیسی پر ایوان میں بحث کرائی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایوان میں پالیسی بیان دینے کے بعد کشمیرکمیٹی کا اجلاس بلاکر نئی پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ کشمیرکمیٹی پالیسی کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :