بزنس مین پینل بزنس کمیونیٹی کی بہتری کے لئے نہ کوئی منشور دے سکا اور نہ ہی کسی صوبے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرسکا: گلزار فیروز
پیر 30 نومبر 2015 16:19
کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 نومبر۔2015ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ترجمان گلزار فیروز نے کہا کہ ابھی تک بزنس مین پینل فیڈریشن کے ہونے والے الیکشن میں اپنا کوئی منشور پیش نہیں کرسکے ہیں اور وہ صرف UBG کے طریقہ کارپر بے جا تنقید کررہے ہیں، وہ اب تک اپنے امیدواروں کے حتمی ناموں کا بھی اعلان نہیں کرسکے ہیں کیونکہ ان کے پاس نہ تو کوئی اچھی ساکھ کے حامل امیدوار ہیں اور انکے امیدواروں میں فیڈریشن کے الیکشن میں مقابلہ کرنے کا دم خم ہے اور نہ ہی ان میں اتنا حوصلہ ہے کہ وہ UBG سے مقابلہ کر کے اپنی بری شکست کو برداشت کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ جو شخص ہمارے چناؤ کے طریقہ کار پر اعتراض کر رہا ہے وہ پچھلے سال فیڈریشن الیکشن میں اسی طریقہ کار کا حصہ تھا۔(جاری ہے)
گلزار فیروز نے کہا کہ ہمارے منشور کے مطابق ہر صوبہ یا زون اپنے نائب صدر کا اعلان صاف اور شفاف طریقے سے خود کرسکتا ہے اور اسی طریقہ کار کے مطابق صدر اور سینئر نائب صدر کا انتخاب مرکزی کور کمیٹی کرتی ہے ، چناؤ کا یہ صاف اور شفاف طریقہ کار ہم نے بھی اختیار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ بزنس مین پینل والوں کو ہمارے طریقہ کار پر اتنی فکر کیوں لاحق ہے، انہوں نے صلاح دیتے ہوئے کہا کہ بزنس مین پینل اپنے کام سے کام رکھے اور آئندہ الیکشن میں ہونے والے انتخابات کے لئے اپنا منشور اور امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے۔گلزار فیروز نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈران پر تنقید کرنے کے بجائے وہ اپنے صدارتی امیدوار کی فکر کریں جن پر نیب کا کیس دائر ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.